ترک صدر ایردوان نے خطائے کے ترکی سے الحاق کو 82 سال مکمل ہو نے پر پیغام جاری کیا
صدر کا کہنا تھا کہ خطائے کے ترکی کے ساتھ الحاق کے فیصلے سے قومی یکجہتی اور ملکی سالمیت کو فروغ ملا ہے ۔ خطائے کئی صدیوں تک قدیم تہذیبوں کا گھڑ رہ چکا ہے اور یہاں کے لوگ اخوت اور بھائی چارے کی مثال ہیں۔
صدر کا کہنا تھا کہ یہ الحاق ترکی پر اعتماد اور بین الاقوامی سطح پر ہمارے ملک کی ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔ صدر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ٹھوس اقدامات کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزین رکھیں گے۔ اس ارادے کے ساتھ میں خطائے کے قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس الحاق میں کلیدی کردار ادا کرنے والے غازی مصطفی کمال اتاترک اور خطائے کے صدر کو سلام پیش کرتا ہوں۔
															