ترکی میں 15 جولائی کے شہدا اور جمہوریت کے دفاع کی یاد میں میوزیم کا افتتاح کیا گیا ۔
ترک صدر دجب طیب ایردوان نے خاتون اول آمینہ ایردوان کے ہمراہ میوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
ترکی میں حکومت کا تحتہ الٹنے اور فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر انقرہ کے صدراتی محل کے سامنے میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔
صدر ایردوان نے ملک کی اعلی قیادت کے ہمراہ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ترک پارلیمینٹ کے اسپیکر مصطفی شن توپ، نائب صدrفوات اوکتے ، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے سربراہ، شہدا کے لواحقین اور فوج کےسابق سربراہ بھی شامل تھے۔
افتتاح کے بعد صدراتی کمپلیکس میں یوم جمہوریت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکو مت اور فوج دہشتگردی کے خلاف ہر وقت متحرک رہتی ہے خاص طور پر فیتو کے خلاف۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ جس طرح ترک قوم نے 15 جولائی کی رات بغاوت کی کوشش کو ناکام بنایا۔
