turky-urdu-logo

پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

پاکستان کے ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے لِپ سنکنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پی ٹی اے کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی اے نے 30جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔

دورانِ سماعت عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو کہا کہ پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے، اس پر پی ٹی اے حکام نے عدالت کو مقررہ تاریخ پر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ایپلی کیشن پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیااور مزید سماعت بھی 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا اور پی ٹی اے نے عدالت سے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

اس قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی تاہم عدالت کے دوسرے بینچ نے اس پابندی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

Read Previous

مقبوضہ کشمیر میں ارطغرل غازی ریسٹورنٹ تیار

Read Next

کمال سونال؛مزاح کی معراج

Leave a Reply