turky-urdu-logo

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سمیر گل نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سمیر گل نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں۔

پاکستانی مندوب سمیر گل نے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

سمیر گل کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹ کا سہارا لے کر انسانی حقوق کی پامالی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت کی ہندو سرکار مسلم اکثریتی علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار مسلم اکثریتی علاقے کا نسلی اور مذہبی تشخص تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Read Previous

امریکا نے ایران کے سرکاری میڈیا سمیت 3 ویب سائٹ پر پابندی لگا دی

Read Next

ترکی: بحیرہ مرمرہ میں سمندری حیات کو آسکیجن سپلائی کے لیے آلات نصب کر دیے گئے

Leave a Reply