صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کے زرمبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
صدر نے آق پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کوئی معمولی ملک نہیں ہے بلکہ امریکہ کے ساتھ نیٹو کا ممبر ملک ہے ۔
ترکی نے 1952 سے ہر موقع پر اس اتحاد کے لیے قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے ترکی کی نیٹو اتحاد میں خاص جگہ ہے۔
ایردوان نے 16 جون کو آذربائیجان میں صدر الہام علیوف کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھنے کا بھی اعلان کیا ۔
ادھر ترکی کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ گذشتہ سال اپریل سے اس سال اپریل تک ادائیگیوں کے توازن میں 32 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے.
