
ترکی اور آذربائیجان کا 13واں اعلی سطح کا عسکری اجلاس باکو میں اختتام پذیر ہو گیا
دونوں ممالک کے مابین یہ اجلاس جمعرات کو شروع ہوا تھا جس کی صدرات آذربائیجان کے ڈپٹی ڈیفینس چیف لیفٹینٹ جنرل کریم ویلییوف اور ترکی کے جنرل سٹاف کے دوسرے چیف لیفٹینٹ سیلجوق نے کی۔
اجلاس میں سیکورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات ، عسکری سہولیات ، ٹریننگ اور عسکری شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا
فوج اور دفاع سے وابستہ شعبوں میں ترقیاتی نقطہ نظر اور دیگر مرکزی شعبوں پر بھی نظر ثانی کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر معاہدوں پر دستحط بھی کیے گئے۔
بیان کے مطابق 14 واں اعلی سطحی عسکری اجلاس 2022 میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہو گا۔