پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تجارت ، دفاع ، ثقافت اور سیاحت میں تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔
صدر عرف علوی نے ان خیالات کااظہاراسپیکر آذربائیجان پارلیمنٹ پروفیسر غفارووا سے گفتگوکرنے کے دوران کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تجارت ، دفاع ، ثقافت اور سیاحت میں تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذہب ، اقدار ، ثقافت اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔ صدر مملکت نے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے لئے اعلی سطح پر سیاسی ، ثقافتی اور معاشی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔
اس موقع پر سپیکر آذبائیجان نے کہا کہ اقتصادی ، سیاسی ، ثقافتی اور اسٹریٹجک سطح پر دونوں ممالک کے مابین روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے مابین روابط کے فروغ کیلئے ثقافتی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر غفارووا نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام اور سیاسی قیادت نگورنو کاراباخ پر حمایت کیلئے پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ آذربائیجان کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔
