turky-urdu-logo

سعودی فرماں روا شاہ سلمان فلسطین عوام اور ان کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان

A handout picture provided by the Saudi Royal Palace on October 16, 2019, shows King Salman bin Abdulaziz (R) receiving Palestinian president Mahmoud Abbas (L) in the capital Riyadh. (Photo by Bandar AL-JALOUD / Saudi Royal Palace / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE – MANDATORY CREDIT "AFP PHOTO / SAUDI ROYAL PALACE / BANDAR AL-JALOUD” – NO MARKETING – NO ADVERTISING CAMPAIGNS – DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS

فلسطینی فرماں روا شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
شاہ سلمان نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو ہدایت کی کہ وہ تمام بین الاقوامی فورمز پر فلسطین کی حمایت کا علم بلند رکھیں اور فلسطین کی آزادی کی کوششوں کو تیز کریں۔
انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو یقین دہانی کروائی کہ سعودی عرب عالمی سطح پر اسرائیل کے مسجد اقصیٰ اور معصوم فلسطینیوں پر حملے کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ممالک پر دباؤ بڑھایا جائے گا کہ وہ اسرائیل کو فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر حملوں سے باز رکھیں۔
سعودی فرماں روا نے کہا کہ فلسطین کے عوام کو سیکیورٹی اور امن فراہم کرنا عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
سعودی عرب نے فلسطین اور اسرائیل کی جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ جنگ بندی کے لئے سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مصر اور بین الاقوامی کوششوں کو سراہا۔
شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس تنازعے کے مستقل حل کی کوششیں جاری رکھے گا

Read Previous

بین الاقوامی اداروں کے تخمینوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستانی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن

Read Next

پاکستان میں لاکھوں افراد کا ویکسین سے محروم رہنے کا حدشہ

Leave a Reply