Turkiya-Logo-top

ترکی میں لاک ڈاؤن ختم ، معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے

ترکی میں 17 روز کے مکمل لاک ڈاون کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ۔ ماہ رمضان میں نافذ کیے جانے والا لاک ڈاون جو عید کے تین دن بھی جاری رہا آج مقامی وقت کے صبح پانچ بجے ختم ہوا۔

لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں کو بھی اب مرحلہ وار ختم کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار پابندیوں کے خاتمے کا آغاز آج سے شروع ہو گا اور یکم جون تک مکمل ہو گا۔
جس کے بعد ہفتے کے پانچ دن رات 9 سے صبح پانچ بجے تک کرفیو کا نفاذ ہو گا جبکہ ہفتے کے آخر میں مکمل لاک ڈاون ہو گا۔
انٹر سٹی ٹرانسپورٹ لاک ڈاون کے اوقات کے علاوہ معمول کے مطابق چلے گی۔ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد جو ویکسین لگوا چکے ہیں اور 18 سال سے کم عمر افراد پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔

کیفے اور ریسٹورانٹ ہفتے کے پانچ دن صبح 7 سے رات 8 بجے تک ٹیک اوے اور ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر سکیں گے، جبکہ ہفتے کے آخر میں شام 7 بجے تک کھانا ڈیلور کر سکیں گے۔

شاپنک مالز صبح 10 بجے سے لے کر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے کے آخر میں مکمل طور پر بند رہیں گے۔

شادی ہال، کھیلوں کے مراکز پر پابندی برقرار رہے گی۔ ترکی میں اب تک اس وبا سے 44 ہزار 760 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 4.94 ملین افراد اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

Read Previous

واٹس ایپ کی نئی پالیسی صارفین کبھی بھی قبول کر سکتے ہیں

Read Next

او آئی سی نے اقوام متحدہ سے فلسطین پر اسرائیلی حملے بند کروانے کا مطالبہ کر دیا

Leave a Reply