ترکی میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ۔ استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیامیں 83 سال بعد پہلی نماز عید ادا کی گئی ۔ پاکستانیوں سمیت مسلم ممالک کے بہت سے افراد نے آیا صوفیا میں دور دراز سے آئے شہریوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی آیا صوفیا پہنچنے لگی، کورونا وباء کی وجہ سے سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے نمازیوں کے لئے مخصوص فاصلے پر جگہ مختص کی گئی۔
اس موقع پر بزرگوں ،نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ مفتی اعظم ترکی ڈاکٹر علی ایرباش کی اقتداء میں نماز عید ادا کی گئی ۔ ڈاکٹر علی ایرباش نے خطبہ عید میں مسلم امہ کے اتفاق و اتحاد پر زور دیا ، انہوں نے فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کروائی ۔
استنبول،انقرہ،ازمیر سمیت ترکی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں عیدالفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ عالم اسلام کی خوشحالی اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
