turky-urdu-logo

غزہ پر اسرائیلی بمباری ، شہدا کی تعداد26 ہوگئی

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبداللہ فياض بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروالی گئی۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حماس نے ریڈ لائن پار کی ہے اور حالیہ تنازع کئی روز تک جاری رہ سکتاہے۔

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دےگا اور حملہ کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

دوسری جانب  غزہ کی صورتحال پر اوآئی سی کے مستقل مندوبین کا اجلاس آج ہوگا جس میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پرغور کیا جائے گا۔

Read Previous

اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ 9فلسطینی شہید ، حماس نے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے

Read Next

غزہ میں اسرائیلی بمباری، اقوم متحدہ خاموش، امریکہ جانبدار

Leave a Reply