turky-urdu-logo

حرم مکی کے موذن شیخ عبدالرحمان انتقال کر گئے

حرم مکی کے موذن شیخ عبدالرحمان العجلان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان قصیم کی عدالتوں کے سابق سربراہ بھی تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدالرحمان العجلان نے کورونا وبا کے دوران بھی آن لائن تدریس جاری رکھی۔

شیخ عبدالرحمان نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد شرعی علوم پر اپنی توجہ مرکوز کی اور خود کو مسجد الحرام میں تدریس کے لیے وقف کر لیا، وہ تقریباً 35 برس سے زائد عرصے تک مسجد الحرام میں درس دیتے رہے۔

Read Previous

فلسطین: ترکی کی مسجد اقصی پر حملے کی سخت مزمت

Read Next

دہشتگرد ریاست اسرائیل بے گناہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ؛ایردوان

Leave a Reply