turky-urdu-logo

فلسطین: ترکی کی مسجد اقصی پر حملے کی سخت مزمت

ترکی نے فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے ہونے والے مسجد القصی پر حملے کی سخت مزمت کی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ رمضان المبار ک کے مہینے میں فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کو ختم کریں۔

ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکی فلسطینی عوام کے انصاف کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

اسرائیلی پولیس نے جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کے علاقے حرم الشریف کے اندر نمازیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی ، جس میں دستی بم اور گیس بموں کا استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اندر مسلمان نمازیوں پر حملہ کیا ، جب کہ نمازی مسلمان کے مقدس مہینہ رمضان کے دوران خاص طور پر نماز تراویح ادا کررہے تھے۔

مسجد اقصی مسلمانوں کے لئے دنیا کی تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔ یہودی اس علاقے کو "ٹیمپل پہاڑ” کہتے ہیں ، یہ انکا دعویٰ ہے کہ یہ قدیم زمانے میں یہودیوں کےی ملکیت تھی۔

Read Previous

پاکستان میں سعودی فرماں رواں کے نام سے عالیشان مسجد بنانے کا فیصلہ

Read Next

حرم مکی کے موذن شیخ عبدالرحمان انتقال کر گئے

Leave a Reply