turky-urdu-logo

ارطغرل غازی: جنگیز جوشقون کی 39 ویں سالگرہ، مداحوں کے شکر گزار

ترک تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی میں ترگت الپ کا کردار ادا کر نے والی اداکار جنگیز جوشقون نے اپنی 39 ویں سالگرہ گزشتہ ماہ 22 اپریل کو منائی۔
پوری دنیا میں وبا کی صورتحال کے پیش نظر سالگرہ منانے کے لیے کسی اجتماع کا انعقاد نہیں کیا گیا ۔ البتہ اداکار کے دنیا بھر میں چاہنے والوں نے سالگرہ کے موقع پر پیغامات بھجوائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اداکار نے رواں ہفتے انسٹاگرام پر اپنی فیملی، دوستوں اور مداحوں کا سالگرہ پر پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔ اداکانے اپنی تصویر کے ساتھ ترک اور انگریزی زبان میں پیغام جاری کیا۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان میں اردو ڈب ورژن میں گزشتہ سال یکم رمضان سے نشر کیا جا رہا ہے۔

Read Previous

بھارت میں کورونا وائرس سے غیرملکی سفارت کار ہلاک

Read Next

کیاواٹس ایپ پر وائس میسج بھیجنے سے پہلے اسکو سنا جا سکتا ہے؟

Leave a Reply