turky-urdu-logo

استنبول: عمارت میں آگ لگنے سے چار پاکستانی جاں بحق

استنبول کے یورپی حصے میں گودام میں آگ لگنے سے چار پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ گودام آٹھ منزلہ عمارت کے تہہ خانے  میں ہارڈوئیر اسٹور  کا حصہ تھا۔

آگ لگنے کے فورا بعد ریسکیو ٹیمیں  موقع پر پہنچ گئیں  اور آگ پر قابوپانے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں عمارت سے نکالیں گئیں ۔  

عینی شاہد  گرکان شاہین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے عمارت سے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے تو فورا ریسکیو حکام کو مطلعہ کیا۔ عمارت کے باہر ایک غیر ملکی موجود تھا جس نے اندر  مزید چار  غیر ملکیوں کے ہونے کی اطلاع دی۔ جب ہم نے ان کے چیچنے کی آوازیں سنیں تو ہم نے کھڑکی توڑ کر ان کی امداد کو جانا چاہا لیکن دروازہ آگ کی وجہ سے مکمل توڑ پر بلاک ہو چکا تھا۔ ہم نے انہیں تسلی دینے کی کوشش کی لیکن جب تک ریسکیو ٹیم پہنچی ان کی زندگی ختم ہو چکی تھی۔

آگ کی ممکنہ وجہ پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی وہاں موجودگی کی وجہ جاننے کی بھی کوشش کی جا رہی ہےْ۔  

Read Previous

بھارت میں کورونا وائرس کی شدت برقرار ، کیسز میں مسلسل اضافہ

Read Next

بھارت میں کورونا وائرس سے غیرملکی سفارت کار ہلاک

Leave a Reply