turky-urdu-logo

اسرائیل: مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ میں 44افراد ہلاک، 150 زخمی

اسرائیل میں مذہبی اجتماع  میں بھگدڑ  مچنے سے 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 اسرائیلی حکام کے مطابق ملکی تاریخ کا یہ بد ترین بھگدڑ کا واقعہ ’لاگ بعومر‘ کی تقریبات کے دوران پیش آیا جس میں تیس ہزار افراد شریک تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، واقعے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

Read Previous

پاکستانی اداکارہ آئزہ خان اور ترک اداکارہ کلثوم علی کی دوستی سوشل میڈیا پر مشہور

Read Next

نظر کی زبانی

One Comment

  • یہودی تو عمومی طور پر بہت نظم و ضبط والے ہوتے ہیں اور 30 ہزار کوئی اتنا بڑا اجتماع بھی نہیں ہے۔ پھر کیسے بھگدڑ مچ گئی؟ بہرحال کسی بھی جان کے ضائع ہونے کا دکھ ہے۔

Leave a Reply