ترکی کے سیاحتی شہر اناطولیہ میں واقع وان جھیل کی فضا سے لی گئی تصویر ناسا کے آئن لائن تصویری مقابلےمیں شامل۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ آمینہ ایردوان نے ترک شہریوں سے وان جھیل کے لیے ووٹ کی اپیل کی ہے۔
آمینہ ایردوان نے ٹوئٹر اکاونٹ پر جھیل کے لیے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وان جھیل کی فضا سے لی گئی خوبصورت تصویر جس میں جھیل کی قدرتی دلکشی واضح دیکھائی دی رہی ہے نے ناسا کے تصویری مقابلے کے فائنل روانڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

انہوں نے مقابلے کی ویب سائٹ کا لنک بھی شئیر کیا تا کہ ووٹ کرنے میں آسانی ہو۔
ترک وزیر خارجہ نے بھی خاتون اول کی اس اپیل میں ان کا ساتھ دیا۔ وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وان جھیل کی خوبصورتی فضا سے بھی اپنی سنہرے نیلے پانیوں کے ساتھ نہایت صحر کن لگ رہی ہے۔ مقابلے کا لنگ شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ” چلو ووٹ کریں” ۔
خلابازوں کی فضا سے لی گئی تصویروں میں مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دو تصاویر نے فائل میں جگہ بنائی۔ فائنل روانڈمیں شامل دو تصویروں میں سے ایک ترک جھیل وان ہے۔
