turky-urdu-logo

ترکی- پاکستان انٹر پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کے چئیرمین علی شاہین کار حادثے کا شکار

ترک پارلیمینٹ میں ترکی-  پاکستان انٹر پارلیمنٹری  فرینڈشپ گروپ   کے چئیرمین  علی شاہین ندے اور ادانہ کے درمیانی علاقے میں  ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے  ۔  ان کے بائیں ہاتھ پر  فریکچر ہوا ہے جبکہ کہنی  پر معمولی سا زخم ہے اور جگر پر ہلکا سا گھاو آیا ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ترکی میں  پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے  علی شاہین کو ٹیلی فون کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔  

علی شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  نِدے اور ادانہ کے درمیان علاقے میں شدید برفباری اور دھند  کے باعث  ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کی وڈیو علی شاہین نے موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے  حکام سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیر داخلہ  سیلمان سوئیلو  نے طبی عملے اور پولیس کو فورا جائےوقوع روانہ کیا اور طبی عملے نے فوری طور پر  علی شاہین اور ان کے اسسٹنٹ ظفر کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کرنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

یاد رہے علی شاہین کراچی یونیورسٹی  سے فارغ التحصیل ہیں اور اردو زبان پر ان کو دسترس حاصل ہے علی شاہین پاکستان سے والہانہ محبت  کرتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ اور مختلف مقامات پر کرتے رہتے ہیں۔

Read Previous

صدر ایردوان سے مدد مانگنے یوکرائن کے صدر ترکی پہنچ گئے، یوکرائن پر روسی حملے کا خطرہ

Read Next

پی ٹی وی نے رمضان میں ارطغرل غازی کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

One Comment

  • اللہ کریم ہمارے پیارے بھائی علی شاہین کو ایمان و صحت والی درازی العمر بلخیر عطا فرمائے اور انکو صحت کاملی عاجلہ نافعہ دے آمین ثم آمین

Leave a Reply