وزارت صحت فرحتین کوکا نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 55 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں تازہ ترین اضافے کے ساتھ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 3.74 ملین ہو چکی ہے۔
اس ہفتے 35 ہزار 7 سو 86 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جنکی مجموعی طور پر تعداد 3.26 ملین ہو چکی ہے۔
ترکی میں اب تک 40.9 ملین کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 2 ہزار 4 سو 8 تک تجاوز کر چکی ہے۔
دسمبر 2019 سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس 192 ممالک میں 2.9 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔
امریکہ ، انڈیا اور برازیل اب تک کہ سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔
