ترک ایتھلیٹ نے بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں منعقدہ یورپی تیکوانڈو سینئر چیمپین شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
ترک تیکوانڈو فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ چیمپین شپ میں مردوں کے 63 کلو گرام زمرے میں ہاکان ریسبر نے سونے کا تمغہ جیتا۔
ترکی کی ایتھلیٹ ہیتس کبرا نے 57 کلو گرام زمرے اور زیلیہا اگریس نے 53 کلو گرام زمرے میں چاندی کے تمغے حاصل کیے۔
