turky-urdu-logo

اذان تنازعہ پر موذن اور نمازی قتل

سعودی عرب کےشہر تبوک میں اذان دینے کے تنازع پر مسجد کے موذن اور نمازی کو قتل کر دیا گیا۔

تبوک پولیس  نے اپنے بیان میں کہا کہ  موذن اور شہری کے درمیان فجر کی اذان دینے پر تلخ کلامی  ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے غصے میں آکر موذن اور ایک شخص پر  تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں  وہ دونوں  جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ  مسجد میں موذن اور نمازی کو قتل کرنے والے ملز م کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Read Previous

ترکی میں طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کی تیاری، خلیل زاد افغانستان پہنچ گئے

Read Next

داعش کے گرفتار رہنما امریکی جاسوس بن گئے، ابوبکر البغدادی کے خلاف آپریشن انہیں کی معلومات پر کیا گیا

Leave a Reply