
ترکی میں موجودچھوٹی آیا صوفیہ سیاحوں کی توجہ کا ایک اہم مرکز ہے۔
وبائی کورونا وائرس سے پہلے ہر سال ہزاروں سیاح چھوٹی آیا صوفیہ کا رُخ کرتے تھے۔
وسطی اکسرائے صوبے کے گوزیلیوت ضلع میں واقع یہ عمارتیں رومی سلطنت کے دوران 385 عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی۔
1924 میں آبادی کے تبادلے کے دوران مسلمان اس خطے میں ہجرت کر گئے تھےاور مسلمانوں نے آیا صوفیا کو چرچ سے تبدیل کرکے مسجد کا درجہ دے دیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نور کا کہنا تھا کہ آیا صوفیہ کو 200 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔
ہر سال سیاح چھوٹی آیا صوفیہ کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
استنبول کی سیر کو آیا ہوا کوئی بھی سیاح چھوٹی آیا صوفیا کی سیر کیے بنا ترکی سے جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ چھوٹی آیا صوفیہ تاریخ کی روح کو ایک بار پھر انکی آنکھوں کے سامنے لاکر کھڑا کر دیتی ہے۔