وزارت صحت فرحتین کوکا نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی میں اب تک 16 ملین افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے۔
فرحتین کوکا نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ترکی ان ممالک میں سے ایک ہے جو خود ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترکی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اعدادو شمار کے مطابق ترکی ویکسین لگانے میں دوسرے ممالک کے مقابلے چھٹے نمبر پر آتا ہے۔
سب سے زیادہ ویکسین لگوانے والے ممالک میں امریکہ، چائنہ ، انڈیا، لندن اور برازیل شامل ہیں۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 14 جنوری سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ترکی میں 9.5 ملین لوگوں کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے جبکہ 7.13 ملین لوگوں کو ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگا دی چکی ہے۔
دسمبر 2019 سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 192 ممالک میں کورونا وائرس 2.84 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔
انڈیا، امریکہ اور برازیل سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔
