
فیس بک کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہو گیا۔
ہیکرز نے 50 کروڑ فیس بک صارفین کے فون نمبرز اور مکمل ناموں سمیت ذاتی معلومات لیک کردیں۔
رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ یہ معلومات کئی سال پرانی ہیں مگر ڈیٹا لیک ہونے کے بعد اب فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کی پرائیویسی پر سوال اُٹھا یا جا رہا ہے۔
بزنس انسائیڈر کے اعداد و شمار کے مطابق فیس بک سے لیک ہونے والے ڈیٹا میں 106 ممالک کے افراد کی معلومات موجود ہیں جس میں فون نمبر، فیس بک آئی ڈی ، صارفین کا مکمل نام ، جگہ ، تاریخ پیدائش اور انکے ای میل شامل ہیں۔
فیس بک کئی عرصے سے ڈیٹا سیکیورٹی کے مسائل سے دو چار ہے۔

2018 میں سیکیورٹی کے تحت سوشل میڈیا کی ویب سائٹ نے فون نمبر کے ذریعے لوگوں کو سرچ کر نے کے فیچر کو ختم کیا تھا۔
یہ فیچر تب ختم کیا گیا جب سوشل میڈیا ویب سائٹ کو یہ معلوم ہوا کہ کیمبریج اینالیٹیکا نے اجازت کے بغیر 87 کروڑ فیس بک صارفین کا ڈیٹا حاصل کیا ہے ۔
دسمبر 2019 میں ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 26 کروڑ 7 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا ہیک ہوا تھا۔