turky-urdu-logo

صدر ایردوان نے ترک سینٹرل بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کر دیا

مہنگائی کے ہاتھوں تنگ صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے سینٹرل بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کر دیا۔

گورنر کی تبدیلی کے صرف 10 دن بعد ہی ڈپٹی گورنر مراد چتین قایا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

امریکہ کی سرمایہ کار کمپنی مورگن سٹینلے کے ایک ایگزیکٹو مصطفیٰ دمان کو سینٹرل بینک کا ڈپٹی گورنر بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ڈپٹی گورنر مراد چتین قایا اس سے پہلے استنبول اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہیں اگست 2019 میں ڈپٹی گورنر بنایا گیا تھا۔

ترکی میں مہنگائی اور ترکش لیرا کی گرتی ہوئی قیمت کسی طور پر رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان اس وقت ترکی میں بلند ترین شرح سود سے پریشان ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں سینٹرل بینک نے شرح سود 2 فیصد بڑھا کر 19 فیصد کر دی تھی جس کے بعد صدر ایردوان نے سینٹرل بینک کے گورنر ناجی آبال کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔ آج ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔

Read Previous

ترک خاتون کا ہالینڈ میں برقعے پر پابندی کے خلاف انوکھا احتجاج

Read Next

ترکی مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین ضرورت مند ممالک کو فراہم کرے گا؛ ایردوان

Leave a Reply