turky-urdu-logo

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں ذہنی طور پر بیمار شخص جاں بحق

اسرائیلی پولیس نے حائفہ میں ایک عرب نوجوان کو پولیس پر حملہ آور ہونے  کے الزام میں ہلاک کر دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک خاتون کی کال آئی کہ اس کا بیٹا سڑک پر چاقو لیے گھوم رہا ہے۔ پولیس نے جب منیر انابتوی کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا۔

دوسری جانب منیر کی فیملی کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹ ہے کہ ان کا بیٹا سڑک پر چاقو لیے نہیں گھوم رہا تھا۔ منیر ذہنی طور پر بیمار تھا اور اس کا علاج جاری رتھا۔

منیر کی بہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو ناحق قتل کیا گیا ہے۔ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ وہ بیمار تھا پولیس جھوٹ پر مبنی بیانات دینا بند کرے۔

ہماری مدد کرنے کی بجائے پولیس نے میرے بھائی کو قتل کر دیا۔ یہ پولیس کی ناکامی ہے جسے ذہنی امراض کا شکار افراد کو قتل کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا۔

Read Previous

ترکی وائرس سے لڑنے کے لیے کرفیو جاری رکھے گا،صدر ایردوان

Read Next

پاکستان کو افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ہے، وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات

Leave a Reply