
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی فرانس کے صدراتی انتحابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال رہنے چائیے۔
فرانسیسی چینل فرانس 5 پر "ایردوان: دی سلطان ہو ڈیفائز یورپ” کے عنوان سے نشر کردہ دستاویزی فلم کے حصے کے طور پر صدر نے انٹرویو مین کہا کہ آئندہ الیکن میں مداخلت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اور اس جوالے سے دھمکیاں بھی واضح ہیں۔
ایمانوئل میکرون نے تفصیلات بتائے بنا کہا کہ ترکی عوام کی رائے سے کھیلنا چاہتا ہے اور الیکشن کو اپنے حساب سے کروانا چاہتا ہے۔
فرانس اور ترکی کے تعلقات شام اور لیبیا میں جاری جنگ کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہیں جس میں حالیہ اضافہ فرانس کے میگزین میں پیغمبر پاک کے توہین آمیر خاکے شائع ہونے کے بعد ہوا۔