turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان کا کاشف ضمیر کے ساتھ معائدہ منسوخ

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو  انگین التان دورزیاتان نے پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ کیا گیا معائدہ منسوخ کر دیا۔

انگین نے باقاعدہ طور پر پریس ریلیز جاری کی اور  معائدے کی منسوخی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نا رکھنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں معائدے کے متعلق خبروں کے باوجود انہوں نے اور ان کی ٹیم نے معائدے پر درج شرائط و ضوابط پر عمل درامد کرنا جاری رکھا۔ لیکن چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی اور مینجنگ ڈائریکٹر کاشف ضمیر کے پاکستانی میڈیا پر جھوٹے بیانات پر  ہمیں افسوس ہوا۔

انگین نے بتایا کہ کاشف ضمیر نے معائدے میں درج شرائط کو پورا نہیں کیا اور کمپنی  مقرر کردہ رقم کا نصف حصہ پریس کانفرنس سے پہلے ادا کرنے کی پابند تھی لیکن ایک ماہ گزر جانے کے باوجود رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ لہذا ہم اس معائدے کو منسوخ کرتے ہیں۔

تاہم دورہ پاکستان کے دوران مجھے پاکستانیوں کی ترکی کے لیے محبت کا اندازہ ہوا اور پاکستان جیسا خوبصورت ملک دیکھنے کا موقع ملا۔

  اداکار نے جلد ہی پاکستان دوبارہ آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس کی صور تحال

Read Next

ترک شہریوں کی شہادت پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول

Leave a Reply