ترکی کے جنوب مشرق میں 8000 سال پرانہ ٹیلہ” اسلان تپ” یونیسکو عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ۔
اسلان تپ کو اس فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ یونیسکو کے 44 ویں اجلاس کے دوران ہوا اس سے قبل اسلان تپ یونسکو عالمی ورثہ کی عارضی فہرست کا حصہ تھا ۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس جگہ کو ترکی کے پہلی مذہبی مقام ہونے کا شرف حاصل ہے۔
یونیسکو کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اسلان تپ شہر سے 5 کلو میٹر جبکہ دریائے فرات سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اس فیصلے کے بعد ترکی کے 19 مقامات یونیسکو کے عالمی ورثہ کی فہرست کا حصہ بن چکے ہیں۔
