turky-urdu-logo

ترکیہ پاکستان تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب کاانعقاد

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں ترکیہ اور پاکستان کے 75 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات کے سلسلے میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی، ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر، پرو ریکٹرز، ڈینز، صدور شعبہ ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ ہر مسئلے پر ساتھ دیا چاہے وہ اسلامو فوبیا ہو، کشمیر یا کوئی اور بین الاقوامی ایشو، ترکیہ پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے حالات میں کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ترک حکومت اور عوام کا جذبہ قابل تحسین ہے، ترک صدر کی طرف سے فوری امدادی سرگرمیاں اور پاکستان حکومت کے ساتھ تعاون نا قابل فراموش ہے۔

انہوں نےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں۔

آخر میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر نے معزز مہمان کو یونیورسٹی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

قبل ازیں افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی سابق سفیر سہیل محمود تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر سید نادر علی، ڈین لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر جمیل اصغر جامی، ترک سفیر اور دیگر سفرا کے علاوہ طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
واضح رہے کہ کانفرنس نمل کے شعبہ ترکش سٹدیز اور سفارتخانے کی طرف سے منعقد کی گئی تھی۔

تقریب کے آخر میں مہمانوں کو یادگاری سوئینرز بھی پیش کیے گئے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال تھے۔

 

Read Previous

ترکیہ نے ہائیڈروجن سے چلنے والا اسکوٹر تیار کر لیا

Read Next

ترکیہ اور لیبیا کا دفاعی معاہدوں پر دستخط

Leave a Reply