turky-urdu-logo

انقرہ:کشمیر کے 75 ویں یوم سیاہ کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد

کشمیر کے 75 ویں یوم سیاہ کے موقع پر انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سول سوسائٹی، میڈیا، تھنک ٹینکس اور انقرہ میں مقیم کشمیریوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے زبردستی اپنی فوجیں سری نگر میں داخل کرنے کے بعد سے اب تک کشمیر پر غیر قانونی قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی 1947 سے اب تک کی تاریخ میں شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہو جب قابض بھارت نے کشمیری عوام کے اوپر ظلم و ستم نہ کیا ہو۔

قابض بھارت اپنی مسلح جارحیت کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن تاریخ ان مثالوں سے بھری پڑی ہے کہ کوئی بھی منصوبہ کشمیری عوام کے عزم و ارادے کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

75 سال کے جبر کے بعد بھی کشمیری اپنے جائز حق خودارادیت کے حصول کے لیے زندہ دلی کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔

۔

ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے آزادی کے جائز مقصد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کشمیر پر اصولی موقف اٹھانے پر ترک عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ کشمیر کے ساتھ ترکیہ کی حمایت اور یکجہتی ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں مظلوم عوام کے لیے بڑی تقویت کا ذریعہ ہے اور ان کے حق خود ارادیت کے حصول میں اسکا اہم کردار ہے۔

تقریب میں پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قیادت نے بھارتی حکومت کے 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لینے پر اصرار کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ IIOJK میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عملی اقدامات کرے اور اپنا کردار ادا کرے۔

Read Previous

ترکیہ اور یورپ کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات قائم ہیں: یورپی کمیشن

Read Next

اسرائیل سے بات چیت کے ذریعے فلسطین کے مسائل بھی حل ہونگے ، حلوصی آقار

Leave a Reply