TurkiyaLogo-159

انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ ایمیٹی شارٹ فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا استنبول میں آغاز

انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ ایمیٹی شارٹ فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا استنبول میں آغاز ہو گیا۔

افتتاحی پروگرام کا آغاز نامور ترک لوک فنکار نیست ارطاس کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم سے ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول کے ڈائریکٹر فیصل سویسل نے کہا کہ وہ اس سال ارتاس کی یاد میں فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں۔

سویسل کا کہنا تھا کہ اپنے پانچویں ایڈیشن میں ہم ترکیہ اور دیگر ممالک کی مشترکہ تخلیق کردہ فلمز کی نمائش کے لیے پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میلہ دوستی کا ایک پل بھی بناتا ہے جو ترکیہ میں غیر ملکی اور ترک ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کو بھی اکٹھا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میلے کا اصل مقصد یہی ہے۔

چار روزہ ایونٹ کا انعقاد بالکون فلم کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔

27 ممالک کی کل 48 مختصر فلمیں اور 16 دستاویزی فلمیں ترکیہ کے شہر کے پانچ مقامات پر دکھائی جائیں گی، جبکہ متعدد معزز مقررین مختلف پینل مباحثوں میں حصہ لیں گے۔

فیسٹیول کا اختتام 25 دسمبر کو ایوارڈز کی تقریب کے ساتھ ہوگا۔

Alkhidmat

Read Previous

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، فلسطینی فٹبالر شہید

Read Next

بھارت: شاعر مشرق علامہ اقبال کی دعائیہ نظم پڑھنے پر اسکول پرنسپل معطل

Leave a Reply