turky-urdu-logo

ترک انتخابات: دوسرے مرحلے میں 5 لاکھ بیرون ملک ترک ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا

28 مئی کو ہونے والے  صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  تقریباً 5 لاکھ  بیرون ملک مقیم ترک ووٹرز نے ترک سفارت خانے ، قونصلیٹ اور کسٹم گیٹس میں ووٹ کاسٹ کیے

سپریم الیکشن کونسل (YSK) کے اعداد و شمار کے مطابق، ہفتہ کو بیرون ملک ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سے، 452,257 ووٹرز نے ترک سفارتی مشنز پر ووٹ ڈالے، جب کہ 19,477 نے کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈالے۔

سفارتی مشنز میں ووٹنگ 24 مئی کو ختم ہو جائے گی جبکہ یہ عمل کسٹم گیٹس پر 28 مئی  شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 28 مئی بروز اتوار کو ہی ہو گی۔

Read Previous

صدر ایردوان نے حطائےمیں دیفنے سٹیٹ ہسپتال کا دورہ کیا

Read Next

دنیا میں کوئی اور ملک ایسا نہیں جو اپنے شہروں کو اتنے کم وقت میں دوبارہ تعمیر کر سکے،صدر ایردوان

Leave a Reply