آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق تقریبا 8 لاکھ سال پہلے ہاتھیوں کے آباو اجداد کی 5 مشہور نسلیں وسطی ترکی میں رہتی تھیں۔
انقرہ ہاچی بیارام ویلی یونیورسٹی کے پروفیسر اوکسان باسگلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھدائی کے دوران قدیم زمانے میں رہنے والے زرافوں ، ہرنوں اور ہاتھیوں کی 5 مختلف نسلوں کی ہڈیاں ملی ہیں۔

پروفیسر باسگلو کا کہنا تھا کہ یہ ہڈیاں تقریبا 7 سے 8 لاکھ سال پرانی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم مزید کھدائی اور تحقیق جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان ہڈیوں کو بہت ہی خیال سے صاف کر کے محفوظ کیا جاتا ہے۔
پروفیسر کا کہنا تھا کہ کھدائی کے دوران ملنے والی ہڈیاں ہاتھیوں کی نایاب نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔
