turky-urdu-logo

لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان روانہ

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  تیسرا ترک طیارہ تلاش اور امدادی ٹیموں اور انسانی بقا کا سامان لے کر لیبیا کے لیے روانہ ہو گیا ہے تاکہ شدید طوفان اور تباہ کن سیلاب کے بعد اپنے بھایئوں کی مدد کی جا سکے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم دوست اور برادر ملک لیبیا کو تلاش اور امدادی ٹیمیں اور امدادی سامان پہنچانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مشرقی لیبیا میں طوفان  کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد 3,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ نے پیر کو سیلاب کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 10,000 بتائی ہے۔

طاقتور طوفان سے ہونے والی طوفانی بارشوں نے اتوار کے روز مشرقی لیبیا کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جن میں خاص طور پر بن غازی، البیضا اور المرج شہر کے علاوہ سوسا اور درنا شامل ہیں۔

 

Read Previous

پاکستان:آذری سفیر کی وفاقی وزیر برائے ترقی سے ملاقات

Read Next

پاکستان:ترک سفیر کی وفاقی وزیر ثقافت سے ملاقات

Leave a Reply