
استنبول کا، 15 جولائی شہداء پُل، فاتح سلطان مہمت پُل اور یاوز سلطان سلیم پُل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 39 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے سُرخ اور سفید روشنیوں سے منّور کیا گیا۔
استنبول کی علامتیں، یہ تین پُل، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے پرچم کے رنگوں میں نہا گئے۔
پُلوں کو غروبِ آفتاب سے روشن کیا گیا اور یہ منظر صبح طلوعِ آفتاب تک جاری رہا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے 39 ویں یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔
ایردوان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے 39 ویں یوم تاسیس پر میں مبارک باد پیش کرتےہوئے تمام شہدائے ملت کےلیے دعائے مغفرت اور غازیوں کےلیے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔
جمہوریہ ترکیہ دائما شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور اس کی برادر ترک عوام کے ساتھ رہے گا۔