Turkiya-Logo-top

افغان دارالحکومت سے نکالی گئی ترک فوجیوں کی دوسری کھیپ ترکی پہنچ گئی

افغان دارالحکومت سے نکالی گئی ترک فوجیوں کی دوسری کھیپ ترکی کے دارالحکومت پہنچ گئی۔

افغانستان سے ترک مسلح افواج کو لے کر جانے والا طیارہ 1:10 پر ترکی پہنچا۔

یہ کھیپ پہلے کابل سے اسلام آباد پہنچی اور پاکستان سے ترک ائیر لائن میں ترکی روانہ ہوئی ۔

اس کھیپ میں 345 مسلح افواج کے اہلکار اپنے گھر پہنچے۔

یہ فیصلہ کابل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں لیا گیا۔

ترک وزیر دفاع نے بتایا کے ان حملوں میں کوئی ترک جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ دھماکہ ائیر پورٹ کے باہر ہوا جہاں ملک سے باہر جانے کے لیے لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔

طالبان نے 15 اگست کو افغانستان کی حکومت اپنے ہاتھ میں لی تھی اور انہوں نے دیگر ملکوں کو افغنستان سے انخلا کے لیے 31 اگست تک کی مدت دی تھی۔

Read Previous

پاکستان نے 5500 غیر ملکیوں کو بحفاظت کابل سے نکالا، ترجمان پاک فوج

Read Next

پاکستان کا افغان شہریوں کو 21 روز کا ٹرانزٹ ویزہ دینے کا فیصلہ

Leave a Reply