turky-urdu-logo

دنیا کی 22 فیصد آبادی کوویڈ 19 کے شدید خطرے سے دوچار

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دنیا کی 20 فیصد سے زیادہ آبادی کسی نا کسی بیماری میں مبتلا ہے اور اگر وہ ناول کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہیں تو ان میں کوویڈ 19 کی علامات شیدت اختیار کر سکتی ہیں۔

دی لانسیٹ میڈیکل جریدے میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق ، ایک تخمینے کے مطابق 1.7 بلین افراد یا عالمی آبادی کے 22 فیصد افراد میں “کم از کم ایک ایسی بیماری موجود ہے جو ان میں متاثر ہونے پر شدید کوویڈ 19 کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ” خطرے سے دوچار افراد کی تعداد کا اندازہ دائمی گردوں کی بیماری ، ذیابیطس ، قلبی امراض اور سانس کی دائمی بیماری کے پائے جانے سے کیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ  تحقیق میں ان افراد کی تعداد کا تحمینہ لگانے کے لئے صحت کی بنیادی حالتوں پر غور کیا گیا  جنھیں عالمی وبائی مرض کی وجہ سے طبی امداد  دینے یا ویکسین لگانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

چین کے شہر ووہان میں گذشتہ دسمبر آغاز کے بعد ، یہ وائرس کم سے کم 188 ممالک اور خطوں میں پھیل گیا ہے۔ عالمی سطح پر 8.04 ملین سے زائد تصدیق شدہ انفیکشن کیسز اور 437،100 اموات ریکار کی گئیں  ، جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3.88 ملین سے زیادہ ہے۔

Read Previous

امریکی کانگریس نمائندہ الہان عمر کے والد کا کوویڈ 19 سے انتقال

Read Next

عثمانی سلطان کی تصویر لندن میں فروخت

Leave a Reply