turky-urdu-logo

بحیرہ اسود میوزیم میں 1،800 سال پرانے قالین کی دھوم

1،800سال پرانا قالین جس کے بیتر ایک خوبصورت سیب کا درخت بنایا گیا ہے بحیرہ اسود کے صوبے اماسیا میں دریافت ہونے کے سات سال بعد زائرین کے خیر مقدم کے لیے بحیرہ اسود میوزیم میں بچھایا گیا ہے۔

جولائی 2013 میں ، یاورو گاؤں کے عہدیداروں نے غیر قانونی طور پر آثار قدیمہ کھودنے کی کوشش  کو روکنے کے لیے چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں  چیپل کے فرش پر بچھایا جانے والا 24 مربع میٹر (258 مربع فٹ) قالین دریافت ہوا۔

قالین میں سیب ، ایک سیب کا درخت ، پارٹریجز اور بے شمار ہندسی نمونے بنائے گئے ہیں۔ اس کے دریافت ہونے کے بعد اسکی  تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اسےاماسیا آثار قدیمہ میوزیم میں لایا گیا۔یہ تاریخی قالین میوزیم آنے والوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ یہ شہر بھی اپنے لذیذ سیبوں کے لئے مشہور ہے جو بہت سے علاقوں اور ملکوں میں برآمد کیے جاتے ہیں۔

ترکی مین قدیم قالینوں کا بڑا خزانہ ہے جو ایک وقت میں قدیم تہذیب کے رئیسوں کے محلات اورگھروں کی دیواروں اور فرشوں کو سجایا کرتے تھے۔حالیہ دور میں جاری کھدائی کے دوران بہت سارے قالین دریافت کیے گئے خاص طور پر جنوب مشرقی صوبے گازیانٹپ اور ہاتائے میں۔

گازیانٹپ میں زیگما قالین میوزیم ہے ، جو دنیا کے سب سے بڑے موزیک میوزیم میں سے ایک ہے۔ 000 ,30مربع میٹر میوزیم کا نام ایک قدیم شہر کے سب سے مشہور قالین کے نام پر رکھا گیا ہے جس کا درمیانی حصہ”جپسی گرل”  2018 میں برطانیہ سے وصول کیا گیا تھا۔

Read Previous

ترکش ٹیم ٹربزنپور نے اپنے کوچ ہیسین آئیمیر سے علیحدگی اختیار کرلی

Read Next

استنبول ماڈرن میوزیم میں نمائش کا انعقاد

Leave a Reply