turky-urdu-logo

ترکی کے متعلق دلچسپ حقائق

ترکی یوریشیائی ملک ہے جو جنوب مغربی ایشیا میں جزیرہ نما اناطولیہ اور جنوبی مشرقی یورپ کے علاقہ بلکان تک پھیلا ہوا ہے۔ ترکی کا موجودہ سیاسی نظام 1923ء میں سلطنت عثمانیہ کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک کی زیر قیادت تشکیل دیا گیا- ترکی خوبصورتی سے مالا مال ملک ہے اور یہاں بے شمار  قدرتی، تاریحی، زیر زمین مقامات اور گھنڈرات واقع ہیں۔

ترکی کی معیشت کا ایک بڑا حصہ سیاحت پر منحصر ہے۔ ترکی کے متعلق بیشتر باتوں سے تو ہم واقف ہی ہیں لیکن کچھ ایسے دلچسپ حقائق ہیں جو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 ترکی کا سرکاری نام ترکی جمہوریہ ہے۔

ترکی ایک ایسا ملک ہے جو دو براعظموں میں واقع ہے- اس ملک کی 97 فیصد زمین ایشیا میں جبکہ باقی3 فیصد یورپ میں ہے- درحقیقت یہ 3 فیصد حصہ ترکی کے شہر استنبول کا حصہ ہے اور یہ دنیا کا واحد شہر ہے جو دو براعظموں میں واقع ہے

ترکی کی سرحد 8 ممالک کے ساتھ ملحق ہے جن میں آرمینیا٬ آذربائیجان٬ ایران٬ عراق٬ شام٬ بلغاریہ٬ یونان اور جارجیا شامل ہیں

استنبول ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے اور یورپ کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ بھی ہے- تاہم یہ ترکی کا دارالحکومت نہیں ہے- اس ملک کے دارالحکومت کا اعزاز انقرہ کے پاس ہے-

ترکی شراب کی پیداوار  کا آغاز کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اور  یہ انگور کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پرہے۔

یورپ میں چیری اور کافی متعارف کروانے والا  بھی ترکی ہی ہے۔

ترکی میں 82 ہزار مساجد ہیں جن میں سے تین ہزار استنبول میں ہیں۔

یہاں قدیم ترین بازار آباد ہیں جن میں گرینڈ بازار سرفہرست ہے۔

دنیامیں ٹیولپ متعارف کروانے کا اعزاز بھی ترکی کے سر ہے۔

یہاں 130 سے زائد  پہاڑ وں کی اونچائی 9800 فٹ سے زیادہ ہے  ترکی کا سب سے بلند ترین پوائنٹ کوہ ارارات ہے جو کہ ایک پہاڑ ہے اور یہ 5137 میٹر بلند ہے۔

ترکی کی آب و ہوا گرم ہے جو کہ فصلوں کی پیداوار کے لیے بہترین ہے- اس کے علاوہ مویشی اور جنگلات اس ملک کی اہم صنعت ہیں۔

مختلف اشیاء کی پیداوار کے حوالے سے بھی ترکی دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے- یہ گاڑیاں٬ ہوائی جہاز٬ الیکٹرانکس٬ لباس اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات نہ صرف تیار کرتا ہے بلکہ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے

 ترکی کی کرنسی کو ترکش لیرا کہا جاتا ہے۔

قدیم ترین شہر ٹروئے نئے دور کے ترکی میں واقع ہے۔

ترکی کا سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال ہے البتہ اس کا قومی کھیل کشتی ہے۔  

باسکٹ بال اور والی بال بھی اس ملک کے مقبول ترین کھیل ہیں۔

12 ترکی سیاحوں کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہے کیونکہ یہاں کئی ایسے سیاحتی مقام موجود ہیں جو کہ عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہیں۔

پودوں کی 9000 اقسام میں سے ایک تہائی اقسام ترکی میں پائی جاتی ہیں کہا جاتا ہے ترکی میں ہر دس دن  بعد  نیا  پودا دریافت ہوتا ہے- اس کے علاوہ 5 جانوروں کی اقسام اور 52 میٹھے پانی  کی مچھلیوں کی ایسی اقسام یہاں پائی جاتی ہیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں ملتیں۔

دنیا کے ایک چوتھائی گلاب کے پھول ترکی میں پیدا ہوتے ہیں۔

ترکی میں اب تک 25 بڑے زلزلے آچکے ہیں اور 1939 میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 تھی۔

ترکی کو دنیا کا مرکز سمجھا جاتا ہےاور اب یہ عالم اسلام کا مرکز بھی بننا جا رہا ہے۔   

Read Previous

میرے بال تمھارے ہیں، ترک بچی نے اپنے بال کینسر کی مریضہ کو عطیہ کر دیئے

Read Next

اردن، یو اے ای اور بحرین کے سربراہوں کا دوحا میں سہ فریقی اہم اجلاس

Leave a Reply