ozIstanbul

دیار باقر کی فتح کی 1383 ویں سالگرہ

اناطولین یوتھ ایسوسی ایشن نے انبیاء اور صحابہ کرام کے شہر دیار باقر کی فتح کی 1383 کی سالگرہ کے موقع پر دیار باقر میں ایک پرجوش فتح پروگرام کا انعقاد کیا۔

اپنے مختلف پروگرامز کے ذریعے قوم کے دلوں میں اپنی جگہ بناتے ہوئے اناطولین یوتھ ایسوسی ایشن نے ایک خصوصی پروگرام کے ساتھ دیار باقر کی فتح کی 1383 سالگرہ منائی۔

دیار باقر میں منعقدہ "فتح دیار باقر” پروگرام میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

فتح کے پروگرام میں ترکی بھر سے لوگوں نے بھر پور جوش و خروش سے شرکت کی۔

دیار باقر کی فتح کا پروگرام ہر سال اناطولین یوتھ ایسوسی ایشن کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے ۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کےباعث اسے ان پرسن منعقد نہیں کیا جارہا تھا مگر اب کورونا کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر دیار باقر کی فتح کے پروگرام ان پرسن شروع ہوگئے ہیں۔

پریڈ کے بعد فتح پاشا مسجد اسکوائر پر فتح کا پروگرام منعقد ہوا جہاں اناطولین یوتھ ایسوسی ایشن کے چئیر مین صالح ترحان نے بھی شرکت کی۔

پچھلا پڑھیں

جاپان کی پہلی فلائنگ کار تجربے کے لیے تیار

اگلا پڑھیں

ترکی شامی مہاجرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا، صدر ایردوان

تبصرہ شامل کریں