
106 سالہ ترک خاتون نے اپنی زندگی میں دو وبائی امراض دیکھے۔
ترک خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ملیریا اور کویڈ19 کا سامنا کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ وہ صحت کے کارکنوں کے لیے دعا گو ہیں جو اپنی جان کو مشکل میں ڈال کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔
صافی پہلیوان شمال مغربی صوبہ ایدیرین کے قریب یونان کے ایک گاوں میں پیدا ہوئی۔
صافی 1956 میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ترکی آگئی۔
صافی ہمیشہ سے ہی صحت مند غذا لیتی ہیں، اپنی نیند کا مکمل خیال رکھتی ہیں اور صبح سویرے سورج کی پہلی کرن کے ساتھ جاگتی ہیں۔

صافی پروسیسڈ فوڈ سے پرہیز کرتی ہیں اور اپنی صحت مند زندگی کا خیال رکھتے ہوئے پریشانیوں سے خود کو دور رکھتی ہیں۔
صافی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1950 میں انہوں نے یونان میں آنے والی وبائی مرض ملیریا کا بھی ڈٹ کر سامنا کیا۔
انکا کہنا تھا کہ وبائی مرض ملیریا نے بھی بہت سے لوگوں کی جانیں لی تھیں جن میں انکے 2 بہن بھائی بھی شامل تھے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہیے۔
دسمبر 2019 میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس 192 ممالک میں 2.7 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔
انڈیا ، امریکہ اور برازیل اب تک کے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔