turky-urdu-logo

سیواس کانگریس کو 105 سال مکمل

سیواس کانگریس کے 105 سال مکمل ہونے پر صدر ایردوان نے اپنے خصوصی پیغام میں اتا ترک غازی مصطفیٰ کمال اور آزادی وطن کے جیالوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 105 سال قبل سیواس میں آزادی اور محبت کو جو شمع جلائی گئی وہ آج بھی ترکیہ کے مستقبل کو روشن کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سیواس کانگریس نے ہر قسم کی مشکلات اور مصائب کا سامنا کیا لیکن جنگِ استقلال میں ثابت قدمی اور اولوالعزمی کا مظاہرہ کیا جِس کی وجہ سے جمہوری ترکیہ کی بنیاد رکھنا ممکن ہوا۔
انہوں نے آزادی کے مجاہدوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی شاندار تاریخ پر اور اپنے اجداد کی بے مثال قربانیوں پر فخر ہے اور یہ سیواس کی ہی روشن شمع ہے جس کی بدولت آج بھی ترکیہ کے نوجوان ہر میدان میں اپنی قوم اور اپنے وطن کی سربلندی کے لیے محنت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

Read Previous

مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا 12 سال بعد ترکیہ کا دورہ

Read Next

ترکیہ اور مصر مسئلہ فلسطین پر یکجا، تجارتی حجم 15 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم

Leave a Reply