
فیصل آباد:
ترکیہ کے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان مختلف تعلیمی و ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہو گئے۔
دستخط کی تقریب میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے ترک زبان و ثقافت کے فروغ، علمی تبادلوں، مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں، اور تربیتی پروگراموں میں ایک ساتھ کام کریں گے۔
اس موقع پر مقررین نے اس معاہدے کو پاک–ترک تعلیمی و ثقافتی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ اشتراک نوجوان نسل کے لیے نئی علمی و سماجی راہیں کھولے گا۔
🇹🇷🤝🇵🇰