اسلام آباد –
دنیا بھر میں ایک ہی وقت پر منعقد ہونے والا ترک زبان کا پہلا بین الاقوامی سطح کا امتحان ترکچے یتیرلیک سنووی (TYS) پاکستان میں بھی شروع ہو گیا ہے۔ یہ امتحان اسلام آباد میں قائم یونس ایمرے ترک ثقافتی مرکز (YETKM) میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ امتحان ترک زبان سیکھنے والے طلبہ و طالبات اور پیشہ ور افراد کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، جس کے ذریعے انہیں ترک زبان میں اپنی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ امتحان میں پڑھنے، لکھنے، سننے اور بولنے کی مہارتوں کا جامع طور پر جائزہ لیا جائے گا۔


ترک اور پاکستانی حکام نے امتحان میں شریک تمام امیدواروں کو کامیابی کی نیک تمناؤں کے ساتھ اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
یہ امتحان اس بات کا ثبوت ہے کہ ترک زبان نہ صرف ایک ادبی اور ثقافتی ورثہ ہے بلکہ مستقبل میں عالمی سطح پر تعلیم، کاروبار اور سفارت کاری میں بھی اپنی منفرد اہمیت رکھتی ہے۔
