turky-urdu-logo

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے وفد کی آمد

اسلام آباد: نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر اور فاؤنڈیشن کے سیکریٹری مراد علی مہمند نے یونوس ایمرے انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کا دورہ کیا۔ملاقات کے دوران انسٹیٹیوٹ کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار کے ساتھ ترکیہ–پاکستان دوستی مضمون نویسی مقابلے کے انعقاد پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ یہ مقابلہ ترک سفارتخانے کی سرپرستی میں یونوس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔مزید برآں، اجلاس میں ترکی زبان کی منتخب کتب کو اردو میں ترجمہ کرنے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ پاکستان کے قارئین ترکی ادب اور علمی ورثے سے زیادہ قریب ہو سکیں۔

Read Previous

ٹکا پاکستان میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنا رہا ہے، صالحہ تونا

Read Next

استنبول میں غزہ کانفرنس کا ساتواں دن: مسلم و غیر مسلم حکومتوں سے حمایت حاصل کرنے پر توجہ

Leave a Reply