turky-urdu-logo

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار کی پاکستان میڈیا تھنک ٹینک کے اجلاس میں شرکت

اسلام آباد – یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار نے پاکستان میڈیا تھنک ٹینک کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت کی، جو معروف صحافی، مصنف اور سابق صدر پاکستان کے پریس ایڈوائزر ڈاکٹر فاروق عادل کی وزیر اعظم پاکستان کے حکم پر قومی رحمت للعالمین و ختم النبیین اتھارٹی کی رکنیت کے موقع پر منعقد ہوا۔ڈاکٹر خلیل طوقار نے اجلاس سے خطاب میں ترکیہ–پاکستان تعلقات اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ ثقافتی سفارت کاری اور تعلیمی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے عوامی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

Read Previous

بشار الاسد کی برطرفی کے بعد ترکیہ کی شام کو برآمدات میں 54 فیصد اضافہ

Read Next

انقرہ میں پاکستانی آموں کی خوشبو بکھر گئی

Leave a Reply