خبر: یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 5 دسمبر کو قومی پریس کلب اسلام آباد میں منائے گئے عالمی ترکی کافی دن کے پروگرام نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی توجہ حاصل کی۔
پروگرام میں ترکی کافی کی ثقافتی اہمیت، دونوں بھائی ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں علم و شعور بڑھانے پر زور دیا گیا۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری فراح ناز اکبر اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان خان سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔
بین الاقوامی ذرائع نے اس تقریب کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات کی عکاسی قرار دیا اور اسے عالمی سطح پر ثقافتی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔



