فیصل آباد: یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے 25 نومبر کو میں “ونڈرز آف ترکیہ” (Wonders of Türkiye) کے عنوان سے شاندار فوٹوگرافی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر ، فیصل آباد آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر جنرل اور ممتاز ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔
نمائش میں ترکیہ کے قدرتی مناظر، تاریخی ورثے، ثقافتی رنگوں اور خوبصورت مقامات کو تصویری صورت میں پیش کیا گیا، جسے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ نے اس موقع پر کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانا اور عوامی سطح پر باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ نمائش نے دونوں برادر ممالک کے درمیان ثقافتی دوستی کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔



