فیصل آباد: “آزادی کے تناظر میں ترک–پاکستانی خواتین ہیروز کانفرنس” 25 نومبر کو میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کی تاریخ میں خواتین کی جدوجہد، قربانیوں اور خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔
کانفرنس میں دونوں ممالک کی نامور خواتین شخصیات کی جدوجہد آزادی، سماجی خدمات اور قومی تعمیر میں کردار پر تحقیقی مقالات پیش کیے گئے۔ مقررین نے کہا کہ ترک اور پاکستانی خواتین نے تحریکِ آزادی، تعلیم، سیاست اور سماجی شعبوں میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نئی نسل کو ان خواتین ہیروز کی قربانیوں اور خدمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں میں خود اعتمادی، قومی شعور اور آزادی کی قدر پروان چڑھ سکے۔
کانفرنس کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔






